ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / معیشت کو تہس نہس کرنے کا مودی حکومت کو کوئی غم نہیں: یچوری

معیشت کو تہس نہس کرنے کا مودی حکومت کو کوئی غم نہیں: یچوری

Tue, 09 Apr 2019 23:24:32    S.O. News Service

نئی دہلی ،09؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے مودی حکومت پر غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کو برباد کرنے کا منگل کو الزام لگایا۔یچوری نے ملک کے اقتصادی بحران سے متعلق میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے مودی حکومت کے دور میں معیشت صرف کساد بازاری کی جانب بڑھنے کی جانب بڑھی ہے۔یچوری نے ٹوئٹر پر کہاکہ صرف ایک شرح بڑھی ہے اور وہ ہے بحران کی طرف بڑھنے کی شرح۔معیشت تہس نہس کرنے کا مودی حکومت کو کوئی غم نہیں۔انہوں نے مودی حکومت پر عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ صرف کریں گے طنز اور اور کریں گے جھوٹے وعدے۔اس حکومت کو بھگانے کا وقت آ گیا ہے۔یچوری نے آٹوموبائل کے شعبے میں تیزی سے آئے بحران کے ساتھ منسلک ایک دیگر میڈیا رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے سماج کے ہر طبقے کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ معیشت کو تباہ کرنے کے روزانہ ہمیں ثبوت مل رہے ہیں۔مودی حکومت کے کاموں سے معاشرے کے ہر طبقے کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس نے ہندوستان کو پیچھے دھکیلا ہے۔


Share: